تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے بری خبر، نئی پابندی عائد

ریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں ملازمین کے لیے ‘پروفیشنل ورک پرمٹ’ کی پابندی عائد کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے مملکت میں سونے کی مارکیٹوں سے متعلق نئی شرائط جاری کی ہیں جن کے تحت ورکرز کے پاس پروفیشنل ورک پرمٹ کا ہونا لازمی ہوگا اور گولڈ مارکیٹ میں غیرملکیوں کے بجائے صرف سعودی شہری ہی کام کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے بغیر انہیں گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مملکت میں سونے اور زیورات کے کاروباری مراکز کے کارکنان کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا، بصورت دیگر مارکیٹ میں کام نہیں کرسکتے۔

نئی شرائط کے مطابق گولٹڈ مارکیٹ میں کام کرنے والا سعودی شہری ہو، کارکن کے پاس پیشہ ورانہ استعداد کی صلاحیت ضروری ہونا لازمی ہے، امیدوار کا سکیورٹی ریکارڈ صاف ہو جبکہ ورک پرمٹ کا دوارنیہ ایک سال کا ہوگا۔

پروفیشنل ورک پرمٹ کی پابندی کا مقصد گولڈ مارکیٹ میں ملازمت کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -