تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب: پابندی ختم، حکومت نے اجازت دے دی

ریاض: سعودی حکومت نے شادی ہالز میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کی اور تقریبات کے لیے ہالز کو پوری گنجائش کے ساتھ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے شادی ہالز اور تقریبات کے لیے کورونا سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے تحت ہالز کے شرکا کو سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کرنا پڑے گی۔

البتہ شادی ہالز سے متعلق نئے پروٹوکول میں یہ پابندی لگائی ہے کہ تمام شرکا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں اور توکلنا بارکوڈ استعمال کریں، ہالز ملازمین کی بھی مکمل ویکسینیشن لازمی ہے۔

لوگوں کو ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔ کارکن خواتین کو وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے رہنے اور نجی سامان کی الماریوں کی سینیٹائزنگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے متعلقہ ادارے (وقایہ) کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق شادی ہالز میں سینیٹائزر نمایاں مقامات پر رکھے جائیں اور ٹوائلٹ کی صفائی کا مسلسل اہتمام کیا جائے۔

اسی طرح بیرے، مہمانوں کو سروس فراہم کرتے وقت ماسک اور دستانے استعمال کریں، ڈسپوزیبل اشیا استعمال کی جائیں، کوئی بھی شخص بیمار معلوم ہو تو اسے فوری الگ کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -