تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب : بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو بڑی سہولت کی فراہمی

ریاض : سعودی حکومت نے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی آسانی کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، اب رقوم کی ترسیل کا عمل 24 گھنٹے بھی کیا جاسکے گا۔

سعودی پے منٹس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہد العقیل نے کہا ہے کہ سعودی بینکوں کے درمیان فوری ترسیل زر کی سہولت چوبیس گھنٹے جلد مہیا ہوگی، سال رواں کے اختتام سے قبل یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔

سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہد العقیل نے کہا کہ سعودی بینک فوری ترسیل زر کا نظام تیار کررہے ہیں، سال رواں کے اختتام سے قبل مؤثر ہوگا۔

سعودی پے منٹس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس کی بدولت ایک سعودی بینک سے دوسرے سعودی بینک میں ترسیل زر کی سہولت چوبیس گھنٹے مہیا ہوگی۔

انہو نے کہا کہ اب تک یہ سہولت دن میں سہ پہر تک مہیا ہے یا اگلے روز ٹرانسفر ہو سکتا ہے مگر سال رواں کے اختتام سے قبل تمام بینکوں کے درمیان فوری ترسیل زر کی سروس مہیا ہوجائے گی اور یہ سروس چوبیس گھنٹے حاصل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -