تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب نے بھارت پر بڑی پابندی لگا دی

ریاض : سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پرپابندی لگادی اور کہا بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پرپابندی لگادی اور بھارت کےلئےپروازیں بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا ، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

سعودی حکومت نے برازیل،ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائدکی ہیں جبکہ پاکستان کورونا پر قابو پانے پر سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔

خیال رہے بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 56 لاکھ ہوگئی ہے، جو امریکا کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جبک اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے مرحلہ وار فلائٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق جو افراد مستقل نوکریوں پر ہیں وہ کل سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں غیرملکیوں کو 15 ستمبر سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی تھی جبکہ کھیلوں اور بزنس ویزا رکھنے والے افراد پر سے بین الاقوامی سفری پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا اور کہا تھا ہر طرح کی بین الاقوامی پابندیوں کو یکم جنوری 2021 سے اٹھا لیا جائے گا۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں سفری پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں