تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس کا خطرہ، خانہ کعبہ میں زائرین کی آمد پر عارضی پابندی

مکہ / مدینہ: سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی آمد عارضی طور پر روک دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے خادم الحرمین شریفین سے مشاورت کے بعد حرم کعبہ میں زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کی جبکہ مدینہ منورہ میں بھی زائرین کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زائرین کی آمد کو روکنے کا فیصلہ عارضی طور پر کیا گیا ہے جیسے ہی پیشرفت ہوگی عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی اجازت دے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 5 تک پہنچ گئی، ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تمام مریض حال ہی میں ایران سے قطر اور پھر سعودی عرب پہنچے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: سعودی ایئرپورٹس اور جہازوں پر جراثیم کش اسپرے

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ میں صفائی کے سخت انتظامات

حکام کی جانب سے عارضی پابندی کے بعد حرم کعبہ کے صحن مطاف میں سناٹا ہے جبکہ صفا مروہ پر بھی کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے آخری دنوں میں سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اُن کے عمرہ ویزہ منسوخ کردیے تھے، بعد ازاں عرب ریاستوں کے شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

ایک روز قبل سعودی حکومت نے مقامی باشندوں کے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -