سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ یا عدالتی حکم کے بغیر سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی لگادی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی سرویلنس کیمرا سسٹم کے آلات یا ریکارڈنگ کو تباہ یا سبوتاژ کرنا بھی قابلِ سزا جرم ہے۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگز کو صرف وزارت داخلہ کی منظوری، عدالتی حکم یا تفتیشی اتھارٹی کی درخواست پر منتقل یا شائع کیا جاسکے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں رہنے والے باشندے خبردار ہو جائیں کہ اب سڑکوں کو نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
عوامی سہولیات کے تحفظ کے قانون کے تحت متعارف کرائے گئے نئے ضوابط کے مطابق ان افراد پر 100,000 ریال کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا جو جان بوجھ کر عوامی سڑکوں یا سیلابی نکاسی کے نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
نئے قانون کے تحت سڑک کو جان بوجھ کر بلاک کرنے یا رکاوٹ ڈالنا بھی قابلِ جرمانہ ہے۔
سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز
یہ ضوابط جن کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانا ہے خلاف ورزیوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔