تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب نے ایران پر بڑی پابندی لگا دی

ریاض : سعودی عرب نے شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی لگادی ، یہ فیصلہ کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے کیا گیا ، ایران میں اب تک وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وائرس کے باعث ایران پر بڑی پابندی لگا دی، سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں اور مقیم ایرانیوں کو ایران جانے سے روک دیا گیا ہے ، سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے لیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک کوئی ایرانی واپس نہیں جاسکتا، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے دوبارہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی ایرانیوں کے علاوہ سعودی باشندوں اور دیگر تارکین وطن پر بھی عائد کی گئی ہے تاکہ مملکت کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

وزیر صحت نے شہریوں اور غیرملکی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل کریں اور کسی مشکوک بیماری کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزید پڑھیں : ایران میں کرونا وائرس سے4 افراد ہلاک ، تعلیمی ادارے بند

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مملکت میں آنے والے تمام مسافر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے افسر کو اپنے گزشتہ دو ہفتوں کی رپورٹ پیش کریں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آنے والا مسافر براہ راست ایران سے نہیں آرہا۔

خیال رہے ایران میں کورونا وائرس سے اب تک چار افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کیسز کی تعداد اب 18 ہوگئی ہے۔

تمام کیسوں کا تعلق ایران کے شہر قُم سے ہے ، جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -