اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت کی جانب سے برازیل سے مرغی کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں ’نیوکیسل‘ نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق پولٹری مصنوعات میں سعودی عرب خود کفالت کا خواہاں ہے اور زیادہ سے زیادہ مقامی پیداوار کی صلاحیت بڑھا کر اسے سو فیصد تک پہنچانا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ برازیل سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی سے سعودی مارکیٹ متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

سعودی عرب: شناختی کارڈ کے حوالے سے اہم خبر

کوشش کررہے ہیں کہ مقامی مارکیٹ سے اپنی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد پڑوسی ممالک کو پولٹری مصنوعات برآمد کرسکیں،بیشترممالک سے صرف 30 فیصد ہی تازہ یا فروزن چکن درآمد کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں