اشتہار

والدین خبردار! سعودی عرب نے اچانک بڑی پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے پراسیکیوٹرز نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کرائے پر سائیکل لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مملکت کے پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو عوامی سڑکوں پر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے اور ان کے سرپرستوں کو کسی بھی نقصان کے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

عید منانے کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، پبلک پراسیکیوشن نے تفریحی مقامات پر کارکنوں کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا کہ بچوں کے کھیلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سے کیسے نمٹا جائے اور حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے اور ضروری متعلقہ اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

استغاثہ نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حق کے ایک حصے کے طور پر، جھولوں اور دیگر کھیلوں کی نشستوں سے منسلک حفاظتی بیلٹ فراہم کرنا ضروری ہے جو بچے گرنے سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ گیمز کو بچے کی عمر اور صلاحیتوں کے مطابق ہونا چاہیے, ہر گیم کے آگے ایک نشان لگانا چاہیے جس میں استعمال کی مناسب عمر، اسے ایک ہی وقت میں استعمال کرنے کے لیے مخصوص نمبر اور اگر ممکن ہو تو گیم کو استعمال کرنے کا طریقہ سمیت دیگر ضروری معلومات کی وضاحت کی جائے۔

پراسیکیوشن نے واضح کیا کہ کھیلوں کے دوران بچوں کی حفاظت کے انتظامات جیسے سائیکلوں کے اطراف میں اضافی پہیے اور حفاظتی ہیلمٹ اور کہنی کے پیڈ وغیرہ کا استعمال کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں