تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے مملکت میں گاڑیوں پر جرمانے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ درجہ ذیل 10 ٹریفک خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کا جرمانہ ایک ہزار سے 2 ہزار ریال تک ہے۔

ممنوعہ اوقات میں ٹرکوں اور ہیوی وہیکلز کی شہروں میں آمد ورفت، ڈرائیونگ لائسنس سے مطابقت نہ رکھنے والی گاڑی چلانا اور وہیکل رجسٹریشن کے تحت مقررہ حد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر 1 سے 2 ہزار ریال کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح ڈرائیور یا گاڑی سے متعلقہ دستاویزات طلب کرنے پر نہ دکھانا، فرنٹ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا، دھندلے حروف اور نمبروں والی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر بھی مذکورہ جرمانہ عائد ہوگا۔

سعودی محکمہ نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہ استعمال کرنا، گاڑی کے استعمال کے دائرے میں ترمیم کی کارروائی نہ کرانا، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے بغیر یا ڈرائیونگ لائسنس ضبط ہونے کی صورت میں گاڑی چلانا اور گاڑی کے ڈھانچوں میں ایسی تبدیلی جس سے اصل شکل مٹ جائے اس پر بھی یہی جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -