پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب بھی شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی.

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم میں ڈائیلاگ پارٹنر بننے سے متعلق ایک یادداشت کی منظوری دی۔

امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل شراکت داری کا خواہاں ہے۔ ایس سی او ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہےجس میں یورپ اور ایشیاکےممالک ہیں۔

تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نےقائم کی تھی۔ پاکستان اوربھارت بھی شنگھائی تعاون تنظیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور بھارت 2017 میں مکمل رکن بنے تھے۔ ایران جون 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک ہے جس نے ستمبر 2021 میں اپنی مستقل رکنیت کی منظوری دی تھی اور ایک سال بعد اس کے مکمل الحاق کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں