منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

سعودی عرب جنگی طیاروں کے پرزے بنانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بحر احمر کمپنی میں سعودی ملازمین لڑاکا اور جنگی طیاروں کے پرزے تیار کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بحر احمر فیکٹری میں سعودی ملازمین جنگی طیاروں کے فاضل پرزے بین الاقوامی کمپنیوں کے معیار کے مطابق تیار کر رہے ہیں۔

بحر احمر فیکٹری کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ العمری نے بتایا کہ طیاروں کے فاضل پرزے بنانے والی فیکٹری میں 81 فیصد کارکن سعودی شہری ہیں جنہیں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں ٹریننگ دلائی گئی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہماری فیکٹری ٹورنیڈو، ٹائیفون اور بلیک ہاک جیسے طیاروں کے پرزے تیار کر رہی ہے اور یہ طیارے سعودی فضائیہ کی جان ہیں‌۔

کمپنی میں کوالٹی کنٹرولر ہیفا وزنی نے کہا کہ وہ اس فیکٹری کی پہلی سعودی خاتون ملازم ہے، یہ بات ان کے لیے فخر کا باعث ہے، فیکٹری پرزوں کی پیداوار کے سلسلے میں عالمی فیکٹریوں جیسا معیار قائم کرنے اور رکھنے کے لیے پرعزم ہے‌۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں