جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں عوامی مقامات کی ویڈیو بنانے والے ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

آج کے دور میں ہر ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے اور کوئی عوامی جگہ کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہیں لیکن سعودی عرب میں ایسا نہیں ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف میڈیا ریگولیشن نے پبلک مقامات کی تصاویر یا ویڈیو بنانے والوں کے لیے واضح ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت کے عوامی مقامات پر ویڈیو یا تصویر بنانے سے قبل اجازت نامہ ضروری ہے اور یہ اجازت نامہ (این او سی) آن لائن اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں یوم الوطنی منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر اتھارٹی کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوم الوطنی پر لوگ پبلک مقامات میں تصاویر لیتے ہیں یا ویڈیو بناتے ہیں، وہ حب الوطنی کے اظہار کے لیے ایسا ضرور کریں مگر ملک کے قوانین کا احترام بھی حب الوطنی میں کا حصہ ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ آن لائن طریقے سے اجازت نامے کے حصول کے بعد پبلک مقامات کی تصاویر اور ویڈیو بنانے میں آسانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں