جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: رمضان کے آخری عشرے اور عید پر کرفیو سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے اور عید پر کرفیو نہیں لگے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کرفیو سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے یا عید پر کرفیو نہیں لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرفیو عائد کرنے کا پروگرام نہیں ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی درخواست بھی سامنے نہیں آئی لہذا گردش کرنے والے دعوے سراسر غلط ہیں ان پر کان نہ دھرا دھریں۔

- Advertisement -

محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ صرف سرکاری ذرایع سے حاصل ہونے والی خبروں پر یقین کریں۔

سعودی عرب میں کوروناویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ایکشن

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، جبکہ پوری دنیا میں ویکسین کی فراہمی چیلنج بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ صحتی ایپ کے ذریعے 2 لاکھ افراد کو ویکسینیشن کی تاریخیں دی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں