بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: سفری پابندیوں سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی نے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکام کی جانب سے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد 25 جون سے ہوگا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم جرمن سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ سعودی شہری جنہوں نے کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لے ہی ہوں یا پھر وبا سے صحت یاب کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی انہیں جرمنی آنے کی اجازت ہوگی وہ بچیس جون سے سیاحت کے لیے جرمنی آسکیں گے۔

بڑی خوشخبری: پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم، پروازیں بحال

سفارت خانے کے مطابق نئے ضوابط کے تحت سعودی عرب میں ہر وہ شخص جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہو یا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو وہ وائرس سے محفوظ شمار کیا جائے گا اور اسے پی سی آر کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا، مسافروں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

جرمن سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے لیے جرمنی کا سفر کرنے والوں کو ویکسین یافتہ ہونے کا ثبوت(ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی صورت میں) پیش کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو جرمنی میں داخلے پر عارضی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں