تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: غیرملکیوں سے متعلق بڑی خبر، دیرینہ مطالبہ پورا

ریاض: سعودی عرب میں متوفی غیرملکی ورکرز کے 28 لاکھ ریال سے زیادہ کے بقایاجات دلوا دیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں انتقال کرجانے والے تارکین وطن ورکرز کے اٹھائیس لاکھ ریال بقایاجات ان کے رشتے داروں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ایشیا، عرب اور دیگر ملکوں کے متوفی 98 غیرملکی ورکرز کے بقایا جات کی درخواستیں نمٹائیں اور رقم رشتے داروں تک پہنچا دیں۔

غیر ملکی کارکنان کے سفارت خانوں یا ان کے رشتہ داروں کے ساتھ رابطے کرکے 28 لاکھ 68 ہزار 421 ریال دلادیے گئے۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ریاض ریجن میں لیبر ریلیشن مینجمنٹ نے متوفی ورکرز کے بقایا جات کا تصفیہ نہیں کرایا بلکہ ادارے نے ورکرز کی دیگر شکایات کا بھی نوٹس لیا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ادارہ ھروب کی شکایات وصول کرکے کارروائی کرتا ہے، لائحہ عمل کی روشنی میں آجر سے رجوع کیے بغیر نقل کفالہ بھی کراتا ہے۔

علاوہ ازیں اقامہ ختم ہونے کی صورت میں فائنل ایگزٹ کے لیے ورک پرمٹ بھی جاری کراتا ہے۔

Comments

- Advertisement -