تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک سے متعلق بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کا کہنا ہے کہ وہ مقامی شہری جو سفری پابندی کے شکار ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات نے وضاحت جاری کی ہے کہ سعودی حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر جن ممالک پر سفری پابندی عائد کی ہے وہاں اگر کوئی سعودی جانا چاہتا ہے تو وہ آن لائن درخواست دے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ آئندہ اس کام کے لیے سعودی شہریوں کو دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ آن لائن درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

سعودی محکمہ نے بتایا کہ آن پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان شہریوں کو سفری اجازت نامے ملیں گے جو بیرون مملکت مستقل بنیادوں پر مقیم فیملی سے ملاقات کے لیے، رشتے دار کی وفات کی صورت میں یا بیرون مملکت زیرعلاج مقامی شہری کی تیمارداری کے لیے جارہے ہوں۔

اسی طرح بیرون مملکت زیر علاج رشتے دار شہریوں کو اعضا کا عطیہ دینے کے لیے بھی پابندی شکار ممالک جانے کے اجازت نامے مل سکتے ہیں۔ جو لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ ابشر پلیٹ فارم پر جائیں پر خدماتی کا انتخاب کریں اس کے بعد الجوازت کا رخ کریں۔

بعد ازاں تواصل پر جائیں اس کے بعد سفر کے ہنگامی اجازت نامے والے سیکشن کا انتخاب کریں، اس طرح درخواست دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور پھر متعلقہ ادارہ جائزہ لینے کے بعد اجازت نامہ جاری کرے گا۔

Comments

- Advertisement -