تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک سے متعلق بڑی خبر!

ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ پابندی والے ملکوں کے مسافروں کے لیے ‘ٹرانزٹ’ کی سہولت فراہم نہ کریں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس سے آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سفری پابندیوں والے ممالک کے مسافروں کے لیے مملکت کے کسی بھی ایئرپورٹ کو ‘ٹرانزٹ’ کے طور پر استعمال نہ کریں، بصورت دیگر ایکشن لیا جائے گا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی نجی فضائی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگی۔

مملکت کے ہوائی اڈوں پر اپنی فضائی سروس رکھنے والی کمپنیاں سفری پابندی کے شکار ممالک اور جہاں سے سعودی عرب مسافر لانے کی اجازت نہیں ہے ان کے لیے یہاں کے ایئرپورٹس ٹرانزٹ کے طور پر استعمال نہیں کے جاسکتے۔

متعلقہ ادارے نے واضح کردیا کہ اصولوں کی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

مملکت میں جو فضائی کمپنی بھی اس کے برعکس عمل کرے گی اس سے قانونی باز پرس ہوگی اور اس سے جو بھی نقصان ہوگا اس کی ذمہ دار بھی فضائی کمپنی ہی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -