منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب، سرحدی محافظوں نے شہریوں کی زندگیاں بچالیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تین شہریوں کی زندگیاں بچالیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی کشتی کھلے سمندر میں خراب ہو گئی تھی، سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کی جانب سے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا گیا ہے، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کیلیے کال کی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب مصر میں سیاحوں کی کشتی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے بحر احمر میں ڈوبنے والی لگژری کشتی میں امریکی اور برطانوی سیاحوں سمیت 31 افراد اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق ”سی اسٹوری”نامی لگژری کشتی قصبے مارسا عالم میں بحر احمر کے ساحل پر حادثے کا شکار ہوئی، کشتی ”سی اسٹوری”45 افراد کو لے کر جا رہی تھی۔

کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 28افراد کو ڈوبنے سے بچالیا، ڈوبنے والے 17دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ حکام نے روئٹرز کو بتایا کہ کشتی حادثے کے بعد مصری بحریہ اور فوج کے تعاون سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔

روس کا یوکرین پر درجنوں ڈرونز سے بڑا حملہ

مصری میڈیا کے مطابق موسمیاتی اتھارٹی نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں خراب موسم کی پیش گوئی کی تھی اور اتوار اور پیر کو تمام بحری سرگرمیوں کو معطل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خراب موسم کے باوجود کشتی کو روانگی کی اجازت کیسے دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں