ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستانی عازمینِ حج اور عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے حج وعمرہ کے لیے چین کی ویکسین کو اپنی لسٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی اس موقع پر کوروناوائرس، ویکسینیشن اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے سعودی سفیر سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے چینی کورونا ویکسین کو قبول کیا جائے، پاکستان میں شہریوں کو زیادہ تر چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، سعودی عرب نے حج اور عمرہ پر آنے والوں کے لیے چینی ویکسین شامل نہیں کی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین شامل نہ ہونے سے پاکستانی عوام میں مایوسی پیدا ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ چین کی ویکسین لگوانے والے عازمین حج کو اجازت دی جائے، چینی ویکسین عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے منظور شدہ ہے۔

سعودی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ چین کی ویکسین کواپنی لسٹ میں شامل کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں