تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : شوہر نے بیوی کو جلا کر سڑک پر پھینک دیا، ملزم گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے بیوی پر وحشیانہ تشدد اور کھولتا ہوا پانی ڈال کر جلانے کے جرم میں شوہر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے خاتون کو دھکے کے کر گھر کے باہر سڑک پر پھینک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے جازان میں ایک غیر ملکی شہری نے اپنی بیوی کو وحشیانہ تشدد کرکے گھر سے نکال کر سڑک پر پھینک دیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جازان ریجن کی پولیس نے بتایا ہے کہ بیوی پر تشدد کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس نے کھولتے ہوئے پانی سے بیوی کے جسم کو جلا دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی شہری نے اپنی بیوی جو اس کے تین بچوں کی ماں بھی ہے پر انتہائی وحشیانہ تشدد کیا- اس کے جسم پر کھولتا ہوا پانی ڈالا اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جسم کے مختلف حصوں پر گرم استری بھی لگائی، بیوی کے سر کے بال مونڈے اور آخر میں اسے گھر سے دھکا دے کر سڑک پر پھینک دیا۔

پولیس نے ایشیائی شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے، تحقیقاتی کارروائی مکمل کرکے اسے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا، سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر ایشیائی تارکین وطن اور سعودی شہریوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون بڑے مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اس کے پاس رہنے، کھانے پینے تک کا انتظام نہیں۔ تشدد کے باعث اس کا جسم جگہ جگہ سے زخمی اور جھلسا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق گھریلو تشدد قانوناً جرم ہے، جس کی سزا  ایک سال قید، پچاس ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔

 

Comments

- Advertisement -