ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

فلسطینیوں کی زبردستی منتقلی مسترد، سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے فلسطینیوں کی زبردستی منتقلی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے گفتگو کی۔

الجبیر نے فلسطینی عوام کے انسانیت سوز مصائب کو کم کرنے ک لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم اور خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ نے مملکت کی طرف سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کو زبردستی منتقل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔

الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب نے کسی بھی ایسے حل کو مسترد کردیا ہے جو فلسطینی عوام کی ان کے جائز حق خود ارادیت کو بحال کرنے کی امنگوں کے مطابق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے حملوں میں 150 فلسطینی شہید اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز  امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں