جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعے کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری 28 فروری بروز جمعہ کو 29 شعبان 1446 ہجری کی شام مملکت میں چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ شہری رمضان کا چاند دوربین یا اس کے بغیر نظر آنے کی صورت میں شہادت کے لیے عدالت یا چاند دیکھنے کے لیے آبزرویٹی سے رابطہ کریں۔

اس سے قبل سعودی سینٹرل بینک نے کہا تھا کہ رمضان المبارک میں مملکت کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح دس بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا گیا کہ ’یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور چار شوال بمطابق بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔‘

عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔

سینٹرل بینک کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سرحدی علاقوں میں عازمین حج اورعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مخصوص برانچیں دوران تعطیلات حسب معمول کام کرتی رہیں گی تاکہ عازمین وعمرہ زائرین کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں