تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب : گاڑی مالکان متوجہ ہوں، اہم ہدایات جاری

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے ناکارہ گاڑی کو ریکارڈ سے ختم کرانے کا تین نکاتی طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کس طرح مقامی شہری اور غیرملکی بے کار یا تباہ شدہ گاڑی کو اپنے ریکارڈ سے آن لائن خارج کرا سکتے ہیں۔

محکمہ ٹریفک کی جانب سے مکمل طریقہ کار کا لنک بھی دیا گیا ہے، جو کہ درج ذیل ہے

www.absher.sa/vds

حکام نے بتایا کہ پہے پہلی رجسٹرڈ سینٹرز چیک کیے جائیں اور متعلقہ سینٹر کا انتخاب کیا جائے ، صارفین کو سخت ہدایت ہے کہ گاڑی اور نمبر پلیٹ منظور شدہ سینٹر کے حوالے کریں اور اسے اپنے موبائل پر ملنے والا کوڈ نمبر بھی پیش کریں۔

واضح رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک نے ناکارہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے یکم مارچ دو ہزار تئیس تک کی مہلت دی ہے۔ اس مہلت کے تحت بغیر جرمانے کے یہ گاڑیاں اپنے ریکارڈ سے ختم کرائی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرنے کے لیے ایک سال کی مہلت کا آغاز یکم مارچ دو ہزار بائیس سے شروع ہوچکا ہے

الوطن اخبار کےمطابق بلدیاتی کونسلوں نے گزشتہ دس ماہ کے دوران مملکت کے آٹھ علاقوں کے چوراہوں اور سڑکوں سے تباہ شدہ اور بیکار کھڑی ہوئی بیس ہزار 891 گاڑیاں اٹھوائی ہیں۔

Comments

- Advertisement -