منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟ عازمین کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونگی، اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان میں شہریوں اور مملکت کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے پیر 4 نومبر تک مملکت کے کئی شہروں اور علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

- Advertisement -

شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مدینہ، حائل، القصیم، تبوک ، الجوف، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ، عسیر اور جازان کے علاقے درمیانی اور شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

اس کے علاوہ کامل، الخرمہ، تبہ، رنیہ، المویہ، القنفودہ، اللیث، طائف، میسان، اضم، العرضیات، بحرہ، خلیص اور رابغ کے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے، ریاض ریجن درمیانے درجے کی بارش سے متاثر ہوگا۔

دارالحکومت ریاض، حوطہ بنی تمیم، الحریق، المزاحمیہ، الخرج، حریملا، الدرعیہ اور ضرما ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

حکام نے شہریوں اور سفر کرنے والوں کو ہدایت کی کہ ’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں، پانی جمع ہونے والے مقامات پر تیراکی نہ کی جائے۔

شہری دفاع کا مزی کہنا تھا کہ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات پر نظر رکھی جائے اور لوگ ان کی پابندی کری۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں