تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کابل میں سعودی سفارت خانہ بند، عملہ وطن واپس

کابل : سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلالیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پر بند کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو فوری طور پر کابل سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کار بم دھماکے کے ذریعے سعودی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

دوسری جانب طالبان حکومت کو توقع ہے کہ کابل میں سعودی سفارت خانہ اگلے چند دنوں میں دوبارہ اپنی معمول کی سرگرمیوں کی جانب لوٹ آئے گا۔

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رہنماؤں نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے سعودی حکومت کو ہر ممکن ضمانت فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ طالبان کی جانب سے قطری حکومت کے ساتھ معاملات میں پروٹوکول کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے سفارت خانہ بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سعودی حکومت یا طالبان نے سرکاری سطح پر کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -