تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب میں مخصوص کوکنگ آئل کی خرید و فروخت ممنوع قرار

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے ایسے کوکنگ آئل جو تیاری کے مرحلے کے دوران ہائیڈروجن کے عمل سے گزرے ہوں ان پر 2020 سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ملک میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال 2020سے کھانا پکانے کے تیل کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی، پابندی کا اطلاق اس کوکنگ آئل پر ہوگا جس کو بناتے وقت اسے ہائیڈروجن کے عمل سے گزارا گیا ہوگا۔

اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ 2016 سے اب تک سعودی عرب میں امراض قلب کے اسپتالوں میں لائے گئے مریضوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جو اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ یہاں دل کے مریضوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔

اس سے پہلے بھی سعودی وزارت صحت نے عوام کو ایسے مضر صحت کوکنگ آئل کے نقصانات سے متعلق تنبیہ کی تھی کہ ایسے آئل استعمال نہ کیے جائیں جس سے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، شریانوں میں رکاوٹ اور ہائی کولیسٹرول جیسے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق ہائیڈروجن کے عمل سے گزر کرتیار ہونے والا تیل تقریبا تمام پروسیسرڈ کھانوں میں استعمال ہوتا ہے اور مضر صحت ہونے کے باوجود اسے بہت ساری کمپنیاں صرف اس لیے ترجیح دیتی ہیں کہ یہ دیر تک خراب نہیں ہوتا اورارزاں قیمت میں دستیاب ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے خطرناک نتائج کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -