منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سعودی عرب: دنیا کے بہترین گھوڑوں کا مقابلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بہترین گھوڑوں کے مقابلوں پر مبنی سعودی کپ کے آغاز میں چند ہی دن رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گھوڑوں کے مقابلوں میں شرکت کے لیے دنیا کے بہترین گھوڑے سعودی عرب پہنچائے جا رہے ہیں۔

گھوڑوں کا یہ سعودی کپ دنیا کا مہنگا ترین مقابلہ سمجھا جاتا ہے، جو 19 اور 20 فروری کو ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، طے شدہ شیڈول کے مطابق جاپان سے 5 گھوڑے ریاض پہنچائے گئے ہیں جب کہ اس سے قبل امریکا سے متعدد گھوڑے لائے جا چکے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق آئندہ دنوں میں یورپی ممالک سے بھی مزید گھوڑے لائے جائیں گے جب کہ متحدہ عرب امارات سے گھوڑوں کی آخری کھیپ 16 فروری کو پہنچے گی۔

سعودی کپ ٹرافی کی جھلک، جس میں تاج کے ہیرے جڑے ہیں

واضح رہے کہ سعودی کپ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 126 بہترین گھوڑے شریک ہوں گے، یہ مقابلہ 9 حصوں میں ہوگا، اور مقابلوں میں اوّل آنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خوب صورت عربی النسل گھوڑوں کے درمیان حسن کے مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں، اور اس حوالے سے باقاعدہ سہ روزہ میلے بھی منعقد ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں