تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

سعودی عرب : تعمیراتی منصوبہ جنات نے رکوایا؟ حکومتی وضاحت جاری

ریاض : سعودی حکومت نے جازان ریجن میں جاری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔

اس حوالے سے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اُس ویڈیو کی کوئی حقیقت نہیں جس کے مطابق میونسپلٹی نے جبل الدقم منصوبہ جنات کی وجہ سے روک دیا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد لائیک اور ویوز بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں۔

میونسپلٹی نے واضح کیا ہے کہ جبل الدقم منصوبہ جاری ہے اور بہت جلد اس پر دوبارہ کام شروع ہوگا۔ ترجمان میونسپلٹی نے کہا ہے کہ اس پہاڑ سے متعلق علاقے میں یہ افواہ بہت پرانی ہے کہ یہ جنات کا مسکن ہے۔

جبکہ یہ بات حقیقت سے عاری ہے کیونکہ میونسپلٹی نے پہاڑ کے قریب متعدد منصوبوں پر کام کرچکی ہے۔ پہاڑ کے قریب 60 میٹر لمبی ایک سڑک تعمیر ہوئی ہے جس پر لوگ 24 گھنٹے سفر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ جبل الدقم سے 400 میٹر کے فاصلے پر ایک پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں روزانہ لوگ اپنے خاندان کے ہمراہ سیر وتفریح کرنے آتے ہیں۔

پہاڑ کے قریب مغرب اور مشرق کی سمت دو گاؤں بھی آباد ہیں جہاں صدیوں سے لوگ آباد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جو بہت وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں ویڈیو بنانے والے شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہاڑ جنات کا مسکن ہے جن کی وجہ سے یہاں زیر تعمیر منصوبہ روک دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -