تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

سعودی عرب 18 شعبوں میں مقامی ملازمین کا تناسب بڑھانے پر عمل پیرا

سعودی عرب وژن 2030 کے تحت آئندہ سال تک 18 پیشوں کو مقامی بنانے کیلیے کوشاں ہے اور مقامی افراد کے تناسب کو بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے ریاض میں مقامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کے دوران 18 پیشوں کو مقامی بنانے کے لیے کام جاری ہے اور مملکت کا ٹرانسپورٹیشن سیکٹر اپنی تمام خدمات میں سعودی شہریوں کے تناسب کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے جو مملکت سعودی وژن 2030 کے مطابق ہے۔

ناصر الجاسر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کا نظام اپنی تمام خدمات میں مقامی ملازمین کے تناسب کو بڑھانے کے لیے شریک پائلٹ کے پروفیشن کے لیے مکمل لوکلائزیشن کے قریب ہیں اور جلد پائلٹوں کی مکمل لوکلائزیشن کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

فورم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے پاس ایک وسیع اور جامع حکمت عملی ہے جو لوکلائزیشن اور مقامی مواد کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرے گی۔ مملکت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد سے لوکلائزیشن حاصل اور مقامی مواد میں اضافہ کر سکتی ہے۔

خالد الفالح نے مزید کہا کہ مقامی مواد پر توجہ مرکوز کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملک کی کارکردگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت بیان کردہ اہداف کے لیے ایک منفرد کاروباری ماڈل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وژن 2030 میں بیان کردہ اہداف روایتی طریقوں سے حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

Comments