اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب : کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ مملکت نے ویکسینیں حاصل کرکے معاشرے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا مزاحمتی نظام بہتر کرلیا ہے اب اسے قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر العبدالعالی نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ان دنوں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، وجہ یہ ہے کہ انتہائی نگہداشت اور انتہائی نازک کیسز میں سے بیشتر کا تعلق ایسے لوگوں سے ہے جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بوسٹر ڈوز لینے والوں میں اکا دکا ہی کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔

طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہے کہ ویکسینوں سے جو مدافعتی نظام مرتب ہوتا ہے وہ ویکسین لینے کے3 ماہ بعد کمزور پڑ جاتا ہے لہٰذا بوسٹر ڈوز کے ذریعے اسے مضبوط بنانا ہوتا ہے۔

العبدالعالی نے کہا کہ جو لوگ بوسٹر ڈوز لے لیتے ہیں وہ کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے متاثر ہونے سے محفوظ ہوجاتے ہیں، اس طرح کے لوگ وائرس سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں