اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے آنے اور جانے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلیے سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی مسافروں کے لیے ضوابط میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔

سودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے نے تمام ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کو کرونا ایس او پیز سمیت نئی ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمے نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے باہر جانے والے وہ تمام سعودی مسافر جن کی دوسری خوراک کو تین ماہ ہوگئے ہیں، ان کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔

اس سے استثنی 16 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا یا پھر ان لوگوں کو جنہیں توکلنا میں استثنی دیا گیا ہے، محکمے نے کہا ہے کہ وہ تمام مسافر جو سعودی عرب آ رہے ہیں خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی اور خواہ توکلنا میں ان کا جو سٹیٹس ہو، ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔

یہ پی سی آر سفر سے 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ اس سے استثنی صرف 8 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا۔ سعودی عرب پہنچنے پر ضوابط کے مطابق 8 سال سے کم عمر بچوں کا معائنہ ہوگا۔

محکمے نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے وہ شہری جنہیں بیرون ملک میں ہی کورونا لاحق ہوگیا ہو،  انہیں پی سی آر ٹیسٹ سے طے شدہ ضوابط کے تحت استثنیٰ ہوگا۔

ان ضوابط میں پہلا یہ ہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا کی تمام خوراکیں لے رکھی ہوں انہیں کورونا لاحق ہونے کو 7 دن ہوگئے ہوں تو ان سے پی سی آر طلب نہیں کیا جائے گا

دوسرا ضابطہ یہ ہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا کی خوراکیں مکمل نہیں کیں اور انہیں کورونا لاحق ہوئے 10دن ہوگئے ہوں، ان سے بھی پی سی آر طلب نہیں کیا جائے گا، محکمے نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا فیصلے کا اطلاق بدھ 9 فروری سے رات ایک بجے سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں