جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : برطانیہ کا سعودی عرب سے اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کو ہزاروں حفاظتی طبی لباس فراہم کرنے پر برطانوی حکومت نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ہزاروں حفاظتی میڈیکل لباس کے تحفے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بات برطانوی وزیرخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کو ہزاروں میڈیکل گاؤنز کے فیاضانہ تحفے پر سعودی عرب کے بے حد شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ سعودی عرب اور برطانیہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی امداد پر سعودی عرب کے لیے انتہائی ممنونیت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل برطانوی جریدے ڈیلی ٹیلی گراف نے سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا تھا کہ برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کے 20 فیصد مریض اسپتالوں میں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سائنسدانوں کو یقین ہے کہ کووڈ 19 کے پھیلنے کا 22 فیصد تک سبب اسپتالوں میں موجود وائرس ہے اور گیارہ فیصد اموات اسی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

برطانوی وزیرخزانہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ حکومت برطانیہ پہنچنے والے سیاحوں کو دو ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کی پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔ اس حوالے سے دیگر ضوابط میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار 342 ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 41 ہزار 783تک پہنچ چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں