ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

سعودی ثقافت کے فروغ کیلئے حکومت کا پہلا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت کی جانب سے مملکت کی ثقافت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے دو اداروں کو باقاعدہ لائنسنس جاری کردیئے گئے۔

سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے مملکت میں ثقافتی تعلیمی اداروں کے لئے پہلے مرحلے میں دو اداروں کو لائسنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر آل سعود نے میوزک ہوم اور الدوليہ میوزک ٹریننگ سینٹر کو دو لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا جس سے یہ ملک میں باضابطہ لائسنس حاصل کرنے والے موسیقی کی عملی تربیت کے پہلے ادارے بن گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ادارے ہر عمر کے افراد کے لئے میوزک پروگرام اور ٹیلنٹ کی ترقی کے کورسز پیش کریں گے۔

وزارت ثقافت میں میوزک کمیشن کے سربراہ محمد الملحم نے کہا کہ تخلیقی میدان میں تعلیمی اداروں کو سرکاری لائسنس  جاری کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے یہ یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں اور مقامی قواعد و  ضوابط پر عمل کریں۔

لائسنس کا اجراء وزارت کی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے پروگراموں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قیام اور ثقافتی تعلیم کے شعبے کو باقاعدہ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مدد کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں