پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ملک بھر میں یتیم خانے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : حکومت نے یتیم بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کےلیے ملک بھر میں یتیم خانوں کو تالے لگانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے ملک بھر میں یتیم خانے بند کر نے کا اعلان کیا ہے تاکہ بچوں کی دیکھ بھال گھروں میں کی جاسکے۔

سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی کا کہنا تھا کہ اب یتیموں کی نگہداشت مخصوص خاندانوں میں ہوگی، انہیں کسی یتیم خانے کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سعودی وزیر کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یتیم بچوں کو مکمل گھر کا ماحول مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر محنت و سماجی بہبود نے کہا کہ وزارت نے سماجی کفالت نظام سے فائدہ اٹھانے والے 70 ہزار افراد کو لیبر مارکیٹ کا حصہ بنا دیا ہے، اب یہ لوگ سرکاری سبسڈی سے مستفید نہیں ہوںگے۔

مزید پڑھیں : کم عمری میں تعلیم کی رغبت، سعودی حکومت کا زبردست اقدام

اس سے قبل سعودی حکام نے محکمہ تعلیم مکہ نے ’’کم عمری میں تعلیم کا حصول‘‘ کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت بچوں کو کم عمری میں اسکول میں داخل کرانا لازم ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مختلف اقدامات کررہی ہے، مملکت میں اس حوالے سے روشن خیالی سے متعلق اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں