پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں گرینڈ آپریشنز، ہزاروں غیرقانونی مقیم افراد ملک بدر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران 8700 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا۔

وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے اقامہ، مزدوری اور سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ ہفتے 8,733 غیر قانونی باشندوں کو ملک بدر کیا۔

30 جنوری اور 5 فروری کے درمیان، سیکورٹی فورسز نے متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ فیلڈ آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 21,477 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں ریزیڈنسی قانون کی 13,638 خلاف ورزی کرنے والے، بارڈر سیکیورٹی قانون کی 4,663 خلاف ورزی کرنے والے اور لیبر قانون کی 3,176 خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

اس آپریشن میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1,316 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں سے 40 فیصد کی شناخت یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا کے شہری اور 2 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔

مزید 77 افراد کو غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

حکام نے 28,661 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے اپنے سفارتی مشنز کو بھیجا جبکہ 2,919 افراد سفری ریزرویشن مکمل کرنے کے عمل میں تھے۔

کریک ڈاؤن غیر دستاویزی افراد سے آگے بڑھا، 13 افراد کو غیر قانونی داخلے میں سہولت فراہم کرنے، پناہ دینے یا خلاف ورزی کرنے والوں کو ملازمت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں