تازہ ترین

سعودی عرب میں ایک کھرب ڈالرکی کرپشن کا انکشاف ، 200 سے زائد افراد گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں ایک کھرب ڈالر کی کرپشن کا انکشاف ہوا، کرپشن کے الزام میں اب تک دو سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب کا کہنا ہے ملک میں حالیہ عشروں کے دوران ایک کھرب ڈالرزکی خوردبرد ہوئی، انسدادبدعنوانی مہم میں201افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

شیخ سعودالمجیب نے کہا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، زیرتفتیش افراد کیخلاف بدعنوانی سے متعلق شواہدبہت مضبوط ہیں، گرفتاریوں سےعام مالیاتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کا اندازہ لگانے کے لیے مزید شواہد اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس سے قبل بھی سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب کا کہنا تھا کہ شاہی شخصیات، وزرا اور کاروباری افراد کی گرفتاری بد عنوانی کے خلاف جاری مہم کا آغاز ہے، گرفتار کئے گئے افراد کےخلاف تحقیقات کےذریعےثبوت پہلی ہی جمع کئے جا چکے ہیں، مشتبہ افرادکو قانونی وسائل کےاستعمال کاحق ہوگا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدمات جلد اورشفافیت کےساتھ قائم کئے جائیں گے۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار


حراست میں لیے جانے والے افراد میں شہزادہ الولید بن طلال، شہزادہ مطب بن عبداللہ اور ان کے بھائی ریاض صوبے کے سابق گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ شامل ہیں۔

یاد رہے چند روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے 11 شہزادوں، 4 موجودہ وزرا سمیت 38 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا اور ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو قید کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے کی گرفتاری کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -