تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں طلبا کیلئے نئی حکمت عملی تیار

ریاض: سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے امتحان لیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن امتحان کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی اسکولوں میں دوسری کلاس سےپہلی ثانوی کلاس کے طلبا سے امتحان لیا جائے گا اس دوران گزشتہ سال کے نصاب اور حاصل ہونے والی مہارتوں کے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت نے عربی، ریاضی، سائنس اور انگلش میں حاصل ہونے والی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے طلبا کو لنک ارسال کرنا شروع کردیئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس عمل سے طلبا کی صلاحیتوں اور علم سے اساتذہ آگاہ ہوجائیں گے اس طرح تدریسی عملے کو اندازہ ہوگا کہ طالب علم کس پہلو میں کمزور ہے تاکہ اس کی تقویت کی جائے۔

Comments

- Advertisement -