منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ‘آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے؟’ بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق اپنے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر وضاحت پیش کردی جس میں لکھا تھا کہ ‘کیا آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے ہیں؟۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز کی جانب سے اس ٹوئٹ کے بعد سیکڑوں سعودی اور تارکین وطن بغیر پابندیوں کے سفر سے متعلق سوالات پوچھنے لگے تھے جس پر السعودیہ کو وضاحت پیش کرنا پڑی۔ سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ٹوئٹ میں اشارہ تھا کہ پابندیاں ختم ہونے جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق السعودیہ کے ٹوئٹ کہ ’آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے؟‘ میں اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ سفری پابندیاں ختم ہونے جارہی ہیں نہ کہ ابھی ختم ہوئی ہیں۔

السعودیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل خالد طاش کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے 17 مئی 2021 سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی تیاری مکمل کیے ہوئے ہے، محکمہ شہری ہوابازی نے یہ تاریخ پہلے سے ہی طے کررکھی ہے۔

سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

دریں اثنا سعودی ایئرلائن کے عہدیدار نے وضاحت دی کہ السعودیہ کے ٹویٹ کا مطلب یہی ہے کہ بین الاقوامی سفر پر عائد تمام پابندیاں 17 مئی سے ختم ہونے جارہی ہیں، کیا آپ سفر کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تاریخ 17مئی مقرر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں