ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہری کو ‘ہروب’ کے حوالے اہم وضاحت پیش کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ میرے فیملی ڈرائیور(غیرملکی) کا ہروب لگوا ہوا ہے جسے کینسل کرانا ہے، کیا طریقہ کار ہوگا؟۔
مملکت میں محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ گھریلو ڈرائیور جس کا ہروب لگا ہے اسے کینسل کرانے کے لیے دو ہفتے کی مدت ہوتی ہے اس دوران ہروب ابشر پورٹل سے کینسل کرایا جاسکتا ہے۔
سعودی قوانین کے تحت اگر کسی تارکین وطن کا ہروب لگا دیا جائے تو اسے دو ہفتے کے اندر اندر کینسل کراسکتے ہیں بصور دیگر جوازات مذکورہ افراد کا پرنسل ڈیٹا سیل کر دیتا ہے۔
ڈی پورٹ کیے گئے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر، سعودی عرب واپس آسکتے ہیں؟
ایسی صورت میں وہ اپنے اقامے اور دیگر دستاویزات کی بھی تجدید نہیں کرسکتے۔ ایسے افراد جن کا ہروب لگا ہوتا ہے اسے دو ہفتے کے دوران کینسل کرانا آسان ہوتا ہے تاہم مقررہ مدت کے بعد یہ مرحلہ کافی دشوار ہو جاتا ہے۔
بعد ازاں لیبر آفس میں باقاعدہ کیس دائر کرنا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ہروب کفیل یا آجر کی جانب سے اپنے ملازمین پر لگایا جاتا ہے، یہ ایک طرح سے شکایت ہوتی ہے جو کسی غیرقانونی عمل کے نتیجے میں درج کی جاتی ہے۔ اگر معاملہ درست ثابت ہوا تو ایسی صورت میں مطلوبہ شخص ملک بدر کردیا جاتا ہے۔