تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا وائرس میں کمی کب آئے گی؟ سعودی ڈاکٹر نے بتادیا

ریاض: سعودی عرب میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر وائل باجھموم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین آنے پر وائرس کا زور ٹوٹے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر وائل باجھموم نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران نئے کورونا وائرس کے خاتمے کی کوئی علامت نظر نہیں آتی، اسکالرز کا متفقہ موقف یہی ہے کہ وائرس کا زور ٹوٹے گا اور وائرس کے نقصانات معدوم ہوجائیں گے البتہ ویکسین کے باوجود وائرس موجود رہے گا۔

ڈاکٹر وائل باجھموم نے مثال دی کہ انفلوئنزا اور اس کے وائرس برسہا برس سے چلے آرہے ہیں ختم نہیں ہوئے، ویکسین کے استعمال سے انہیں قابو کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ویکسین دریافت ہوجائے تو ایسی صورت میں کورونا وائرس کا اثر نزلہ زکام کی طرح ہوگا، یہی زندگی ہے ہمیں آئندہ ایام اسی سوچ کے ساتھ گزارنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 8 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 469 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 262 تک پہنچ گئی ہے‘۔

’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید ایک ہزار 492 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 50 ہزار 440 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -