جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ڈاکٹرز کا کامیاب آپریشن، لڑکی کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے کنگ فیصل اسپتال میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو بال کا گچھا نکال لیا، متاثرہ خاتون کی حالت اب بہتر ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ فیصل اسپتال مکہ مکرمہ میں 18 سالہ لڑکی کے پیٹ اور بڑی آنت میں ایک کلو بال جمع ہوگئے تھے جس کے باعث اسے شدید تکلیف ہوتی تھی، طبی ماہرین نے کامیاب آپریشن کرکے خاتون کو اس مسئلہ سے نجات دلا دیا لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کا مشورہ ہے۔

لڑکی کے پیٹ سے 2 کلوگرام بال نکال لیے گئے

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی جب اسپتال پہنچی تو اس کے پیٹ میں درد بڑھ گیا تھا، ایکسرے اور ٹیسٹ کیے گئے تو پتا چلا کہ پیٹ میں بال جمع ہوگئے ہیں، بعد ازاں آپریشن کی تیاری شروع کی گئی۔

میڈیکل ٹیم نے لڑکی کے پیٹ اور بڑی آنت سے بالوں کا گچھا آپریشن کرکے نکال لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی طویل عرصے سے بیٹھے بیٹھے بال چبا لیتی تھی جو وقت کے ساتھ بیٹ میں ایک گچھا بن گیا تھا۔

ماہرین نفسیات کا ماننا ہے کہ بالوں کو چبانا ذہنی دباؤ یا پریشانی کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں