ریاض : گھریلو ملازمین پر اب آن لائن شکایات درج کراسکیں گے، سعودی حکام نے شکایات درج کرانے کےلیے مساند نامی پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین و افراد کیساتھ کیساتھ گھریلو ملازمین کو بھی سہولیات فراہم کرنے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے مساند نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے گھریلو ملازمین اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے بعد گھریلو ملازمین کو لیبر آفس یا وزارت کے ماتحت سوشل چینلز کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور گھریلو ملازمین اپنا مسئلہ براہ راست پیش کرسکیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’نئے طریقہ کار کے بموجب شکایت ابتدائی مرحلے میں مصالحت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش ہوگی۔
اگر فریقین متفق نہیں ہوں گے تو ایسی صورت میں شکایت کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور وزارت کے متعلقہ افسران اسے قانون کے تناظر میں حل کریں گے۔