جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

حوثی باغیوں کا نجران پر ایک اور میزائل حملہ سعودی فورسز نے ناکام بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: حوثی باغیوں نے نجران پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ کردیا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنادیا ہے۔

سعودی ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دوسرا میزائل حملہ کیا گیا جسے سعودی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق میزائل کا ملبہ گرنے سے کھیت میں آگ لگ گئی جبکہ بیلسٹک میزائل حملہ صعدہ کے علاقے سے فائر کیا گیا تھا، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں میں تیزی آئی ہے تاہم سعودی فضائیہ نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے میزائل حملوں کو ناکام بنا کر شہریوں کو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا ہے۔

- Advertisement -

حوثی باغیوں کا دوسرا میزائل سعودی عرب کے صحرائی علاقے میں گرا جبکہ جمعے کو بھی سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنایا تھا، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی سیکورٹی فورسز نےشاہی محل کےقریب مشتبہ ڈرون مارگرایا

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی میں سیکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے نزدیک ایک ڈرون کو بھی مار گرایا تھا، سعودی افسر کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت شاہ سلمان اپنے محل میں نہیں تھے بلکہ وہ دیریا میں واقعہ اپنے فارم میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ حوثی باغی 2014 میں حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب کئی میزائل حملے کرچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں