اشتہار

سعودی عرب میں نیا پراجیکٹ: کتنی ملازمتیں ملیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں 3 لاکھ سے زائد ملازمتیں نکلیں گی، علاوہ ازیں اس سے 180 ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔

اردو نیوز کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کہا ہے کہ ولی عہد وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو دارالحکومت میں المربع الجدید ڈویلپمنٹ کمپنی کا جو اعلان کیا اس کا پراجیکٹ نیو ڈاؤن ٹاؤن دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہوگا۔

گورنر کا کہنا ہے کہ اس سے دارالحکومت ریاض کا مستقبل روشن ہوگا اور یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے کرے گا۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیو ڈاؤن ٹاؤن سے تیل سے ہٹ کر بھی مجموعی قومی پیداوار کو تقویت پہنچے گی، اس سے 2030 میں 180 ارب ریال تک کی آمدنی ہوگی، 3 لاکھ 34 ہزار بالواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں نکلیں گی۔

ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ نیو ڈاؤن ٹاؤن کی بدولت پرائیوٹ سیکٹر کی شراکت داری بڑھے گی۔

نیو ڈاؤن ٹاؤن کے ڈیزائن زندگی کا معیار بلند کرنے میں معاون بنیں گے، یہ سبزہ زاروں، واکنگ ٹریکس پر مشتمل ہوگا اور اس میں صحت اور اسپورٹس کے اصولوں کو بھرپور طریقے سے مدنظر رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں یہ سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، یہاں نئے انداز کا عجائب گھر بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ٹیکنالوجی اور ڈیزائن اسپیشلسٹ یونیورسٹی قائم کی جائے گی، یہاں کثیرالمقاصد تھیٹر ہوگا اور 80 سے زیادہ تفریحی اور براہ راست شوز زون ہوں گے۔

نیو ڈاؤن ٹاؤن کنگ سلمان اور کنگ خالد روڈز کے چوراہے پر ریاض کے شمال مغرب میں واقع ہوگا اور اس کا رقبہ 19 مربع کلو میٹر سے زیادہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں