تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ملکی ترقی کیلئے بڑا اعلان

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پائیدار اور جامع قومی ترقیاتی فنڈ کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی فنڈ حکمت عملی کے اجراء کا مقصد تمام اقتصادی شعبوں کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ترقیاتی فنڈ بینکوں اور فنڈز کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کی قومی معیشت میں شراکت تین گنا سے زیادہ بڑھائے گا اور 2030 تک یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ قومی ترقیاتی فنڈ 2030 تک ملک کی حقیقی مجموعی قومی پیداوار میں 570 ارب ریال سے زیادہ انجیکٹ کرے گا۔ یہ 2030 تک تیل کے ماسوا مجموعی قومی پیداوار میں تین گنا سے زیادہ آمدنی لائے گا۔ 605 ارب ریال تک کی آمدنی دے گا۔

علاوہ ازیں 2030 تک مملکت میں روزگار کے نئے مواقع بھی مہیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقیاتی فنڈ کی حکمت عملی ترقیاتی بینکوں اور فنڈز کو وافر مقدار میں فنڈز فراہم کرکے مملکت کے ترقیاتی اہداف پورے کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ترقیاتی فنڈ کے ڈپٹی چیئرمین محمد التویجری نے بیان میں کہا کہ حکمت عملی کے اجرا پر وہ ولی عہد کے شکر گزار ہیں، اس کی بدولت فنڈ جامع ترقیاتی فنڈ ادارے میں تبدیل ہوجائے گا۔

ترقیاتی فنڈ کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے سرکاری ترقیاتی بینکوں اور فنڈز کی استعداد بڑھانے کا بڑا موقع ہے۔،

یاد رہے کہ قومی ترقیاتی فنڈ شاہی فرمان کے تحت قائم ہوا تھا، اس کی سفارش اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے سربراہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی۔

قومی ترقیاتی فنڈ اثاثوں کے حوالے سے بڑے ترقیاتی فنڈز میں سے ایک ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ جی 20 کی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار میں 496 ارب ریال کے اثاثوں کی بدولت بڑا فنڈ ہے۔

Comments

- Advertisement -