تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس : سعودی کمپنی نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

ریاض : سعودی عرب میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے، صارفین کو کمپنی سے رابطے کے متبادل طریقے مہیا کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بجلی کی فراہمی کے ادارے نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اپنے صارفین کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ بل کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں ان کے کنکشن منقطع نہیں کیے جائیں گے۔

الیکٹرک کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں ہمارے محکمے کی ایمرجنسی سروس ٹیمیں اپنے صارفین کی خدمات اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے باوجود ہم اپنی خدمات کے اعلیٰ معیار کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھیں گے، ترجمان الیکٹرک کمپنی کے مطابق محکمہ بجلی کے تمام دفاتر کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے پیش نظر بند کر دئیے گئے ہیں۔

ملازمین کی صحت کی مستقل نگرانی کی جارہی ہے اور علامات ظاہر ہونے کے حوالے سے ملازمین کے کسی بھی معاملے کو فوری طور پر دیکھا جارہا ہے اور اسے صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دفاتر بند ہونے کے بعد بجلی صارفین کو کمپنی سے رابطے کے متبادل طریقے مہیا کردیئے گئے ہیں اور سبسکرائبر کو آن لائن یا کال سنٹر کے ذریعے رابطے کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -