تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی حکومت کا روزگار کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

ریاض : سعودی عرب میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور افرادی قوت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت الیکٹرانک ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

سعودی ہیومن ریسورسز ترقیاتی فنڈ نے مسک اکیڈمی کے تعاون کے ساتھ مقامی افرادی قوت کے لیے الیکٹرانک ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ہیومن ریسورسز ترقیاتی فنڈ (ہدف) نے مسک اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سعودی افرادی قوت کو مختلف الیکٹرانک پروگرامز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ان ٹریننگ پروگراموں کا مقصد مقامی افرادی قوت کے لیے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

سعودی فنڈ اور مسک کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی، جن میں بزنس اینالیسز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیٹا اینالیسز، ڈیٹا انجینیئرنگ، بزنس اینالاٹکس، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، ویب ایپلی کیشن انٹر فیس، ویب ڈیویلپمنٹ، آئی او ایس ڈیویلپمنٹ، پروگرامنگ اور خود مختار گاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ شامل ہے۔

ان پروگراموں کی ٹریننگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ای ٹریننگ ویب سائٹdoroob.sa.کے ذریعے درخواست جمع کر وا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -