ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا بے دخل کیے جانے والے افراد سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے بے دخل کیے جانے والے تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، ایسے لوگوں کو صرف حج یا عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب سے بیدخل کیے جانے والے تارکین کو کسی بھی صورت ویزا نہیں دیا جائے گا۔

ایک سعودی خاتون نے بے دخل ہونے والے افراد سے متعلق آن لائن سوال کیا تھا کہ بیدخل شخص کو وزٹ، عمرہ یا حج ویزا حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں؟

جس پر ترجمان محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق بے دخل کیے جانے والے شخص کو صرف حج یا عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی، اس کے علاوہ وہ کسی قسم کے ویزے پر ملک میں داخل نہیں ہوسکتا۔

ترجمان نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی عرب سے بیدخل کیے جانے والے افراد مین سے کوئی بھی شخص حج یا عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب آیا تو ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل اسے ہر صورت یہ ملک چھوڑنا ہوگا۔

بصورت دیگر اس کے دستاویزی ریکارڈ میں منفی پوائنٹ آجائے گا جس پر مذکورہ شخص کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں