ریاض: سعودی عرب میں آنکھوں کی حفاظت کی دو مصنوعات ممنوع قرار دے دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ آئی کیئر کی 2 مصنوعات استعمال نہ کی جائیں۔
ایس ایف ڈی اے کے مطابق ان مصنوعات میں سیسہ مقررہ حد سے زیادہ ہے، اب اتھارٹی مجاز حکام کے ساتھ مل کر ان مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے، اتھارٹی کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
مذکورہ مصنوعات میں سیاہ اور سرخ AL-ETHMED آئی لائنر شامل ہیں، ان میں سیسے کی مقدار بہت ہی زیادہ پائی گئی ہے۔
#SFDA warns against 2 eye care products due to containing high levels of lead that exceeded the permissible limit as an impurity.https://t.co/zLcUwcNUX6 pic.twitter.com/Nwfu8LkWOY
— Saudi Food & Drug Authority (@Saudi_fda_en) March 17, 2022
اتھارٹی کے مطابق مملکت کے متعلقہ صحت اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ انھیں جہاں بھی یہ مصنوعات نظر آئیں، انھیں ضبط کر لیا جائے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ متبادل مناسب مصنوعات استعمال کریں۔
اتھارٹی کے مطابق ریڈ اور بلیک آئی لائنر میں سیسے کی مقدار حد سے زیادہ ہے جس سے خون کی قلت کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے، بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ ان کے استعمال سے گردے اور اعصاب کے امراض بھی پیدا ہو سکتے ہیں، مرگی کی تکلیف لاحق ہو سکتی ہے، خواتین انھیں استعمال نہ کریں اور جن کے پاس یہ موجود ہوں وہ انھیں تلف کر دیں۔